ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کی زیر صدارت اجلاس، انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کے جائزہ لیا گیا

پیر 23 اکتوبر 2017 15:32

سرگودھا۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوطارق خان نیازی نے اتوار29اکتوبریونیورسٹی آف سرگودہامیں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کے جائزہ کے حوالہ سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے سی جی /سیکرٹری آرٹی اے فاروق حیدرعزیز،اسسٹنٹ کمشنرسرگودہاشمائلہ منظور،سیکورٹی انسپکٹرملک عنایت اللہ اورریسکیوآفیسرتوحیدخان کے علاوہ یونیورسٹی سٹاف،واپڈااورٹریفک پولیس ،پولیس اوردیگراداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔