پنجاب فوڈ اتھارٹی کیمیڈیکل لیبارٹریز بنانے کے ساتھ ساتھ پیتھالوجسٹ ڈاکٹروں کی بھرتی کیلئے اقدامات

پیر 23 اکتوبر 2017 15:32

سرگودھا۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر اپنی میڈیکل لیبارٹریز بنانے کیساتھ ساتھ ان لیبارٹریز میں عملہ لیب کے علاوہ پیتھالوجسٹ ڈاکٹروں کی بھرتی کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف مقامات پر مارے جانیوالے چھاپوں کے دوران قبضہ میں لی جانیوالی اشیاء کے فٹنس سرٹیفکیٹ اپنی لیبارٹریز سے کروانے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق سرگودھا میں فوڈ لائسنس کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جاری کردہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ہی قبول کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :