محکمہ صحت کا پسماندہ یونین کونسلز میں فری ڈسپنسری قائم کرنے کا فیصلہ

پیر 23 اکتوبر 2017 15:32

سرگودھا۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) محکمہ صحت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تمام پسماندہ یونین کونسلز میں فری ڈسپنسری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق جس کیلئے پہلے مرحلہ میں ایسی یونین کونسلز کا انتخاب کیا جائیگا جہاں شہروں سے دور اور وہاں پر کوئی رورل ہیلتھ سنٹر نہ ہو ،اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کی گئی ہے کہ وہ محکمہ صحت سے مفصل رپورٹ حاصل کرکے حکومت کو روانہ کریں اس سلسلہ میں اضلاع کے چیئرمینز کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ پسماندہ یونین کونسل کی تفصیلات ڈپٹی کمشنرز کو فراہم کریں تاکہ ان یونین کونسلز میں ڈسپنسریاں قائم کی جاسکیں۔