ڈپٹی کمشنر سرگودہا کا ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی اورسرجیکل وارڈزکا دورہ

پیر 23 اکتوبر 2017 15:32

سرگودھا۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنرلیاقت علی چٹھہ نے ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی اورسرجیکل وارڈزسمیت دیگرشعبوں کااچانک دورہ کیا۔اس موقع پرایم ایس ڈاکٹرمحمدایوب انصاری،ڈاکٹرشاہدمنظور،ڈاکٹرسہیل خواجہ اوردیگرڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف بھی موجودتھا۔ڈپٹی کمشنرنے ایمرجنسی اوردیگروارڈزمیں مریضوں کوعلاج کی سہولیات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے ایم ایس کوہسپتال کے سٹاف کومریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ہمہ وقت الرٹ اوراپنی ذمہ داریوں کوبطریق احسن انجام دینے کیلئے تیاررہناچاہیے۔

ڈپٹی کمشنرنے مریضوں سے ڈاکٹرزکے رویے ،انکی مریضوں کے علاج کے حوالہ سے توجہ اوردلچسپی ،ادویات کی مفت فراہمی اوردیگرسہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

مریضوں نے ہسپتال میں مہیاکی جانے والی سہولیات اورڈاکٹرزکی توجہ اورعلاج پراطمینان کااظہارکیا۔تاہم ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال میں صفائی بالخصوص باتھ رومز کی صفائی کی صورتحال کوغیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے ہسپتال کے صفائی کنٹریکٹرکوپچیس ہزارروپے جرمانہ کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ شکایت پراس کے خلاف متعلقہ تھانے میں پرچہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیاجائے گا۔انہوں نے عملہ صفائی کوہمہ وقت صفائی پرمتعین رہنے اورباتھ رومزکے سامنے موجودرہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ کسی شکایت پرکوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔