کاشتکار دھان کے مڈھوں کی تلفی کیلئے آگ لگانے سے گریزکریں، محکمہ زراعت

پیر 23 اکتوبر 2017 15:32

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو خبردار کیا ہے کہ دھان کے مڈھ کی آ گ سے تلفی سے نہ صرف سموگ کی حالیہ لہر میں تیزی آسکتی ہے بلکہ زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو درجہ حرارت بڑھنے سے ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھان کے مڈھوں کی تلفی کیلئے انہیں آگ لگانے سے گریزکریں، اس اقدام سے زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو درجہ حرارت بڑھنے سے ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے اور زمین کی ذرخیزی متاثر ہوتی ہے ، ترجمان نے مزید کہا کہ مڈھوں کی تلفی کیلئے گہرا ہل چلائیںاور دھان کے کاشتکار روٹا ویٹر یاڈسک ہیرو کے استعمال سے دھان کے مڈھوں کو زمین میںملا ئیں جس سے زمین کی ذرخیزی بڑھتی ہے،مڈھوں کو آگ لگانے سے نہ صرف زمین کی ذرخیزی متاثر ہوتی ہے بلکہ فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتاہے اور آگ لگانے سے فضا میں یہ دھواں سموگ کی شکل اختیار کرلیتا ہے جو ٹریفک حادثات اور انسانی زندگیوں کا ضیا ع کا باعث بنتا ہے اور فضائی آلودگی میں اضافہ سے کئی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں، دھان کے کاشتکار وں سے گذارش ہے کہ مڈھوں کوآگ نہ لگائیں۔