مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہونے والی ملکی ترقی مخالفین کو کھٹک رہی ہے، آزاد علی تبسم

پیر 23 اکتوبر 2017 15:32

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہونیوالی ملک کی تیزرفتارترقی مخالفین کو کھٹک رہی ہے اورخود عوام کیلئے کچھ نہ کرنیوالے ہی عوام کے فلاحی منصوبوں کی مخالفت کررہے ہیں۔ سیاسی مخالفین یاد رکھیں کہ پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

عوامی خدمت سے عاری سیاستدان ملک وقوم کا وقت ضا ئع نہ کریں اورملک کی تیزرفتاری ترقی دیکھ کر مخالفین پریشان ہونا چھوڑ دیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ قوم کو مسائل اورمشکلات سے دوچارکرنیوالوں کو عوام کی بدلتی ہوئی تقدیر سے تکلیف ہورہی ہے ۔کامیابی ،نعروں،تقریروںاورخالی دعوؤں سے نہیں ملتی۔عوام کی حقیقی خدمت سے ہی کامیابی ملتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی شب وروز کی محنت کے باعث پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی منزل کے حصول کا خواب پوراہورہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کو نفاق نہیں بلکہ اتفاق کی طاقت سے آگے بڑھنا ہے۔پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے سب کو ملکر چلنا ہے ۔باہمی اتحاد سے ہی قوم کو اس کی کھوئی ہوئی منزل سے ہمکنار کیاجاسکتا ہے ۔