تحفظ حقوق کمیٹی میرپور کا سوئی گیس کی عدم فراہمی ، بجلی کے بھاری بلات سمیت بنیادی سہولیات کے لیے چوک شہید اں میں احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ

پیر 23 اکتوبر 2017 15:31

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) سوئی گیس عدم فراہمی ، بھاری بجلی بلات سمیت بنیادی سہولیات عدم فراہمی کے خلاف جمعرات 26اکتوبر سے چوک شہیداں میں احتجاجی کیمپ لگایاجائیگا سیاہ پرچم لہرائے جائیں گئے اور پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار تحفظ حقوق کمیٹی میرپور کے رہنمائوں چوہدری علی اصغر ، رضوان کرامت ،راشد محمود ایڈووکیٹ ، خاور شریف ایڈووکیٹ ، عابد محمود ، عبدالروئوف ہدایت ، کاشف جاوید ، انجینئر عرفان السلام ،زین مقصود ،سجاد حسین ، چوہدری شوکت ، لئیق احمد ایڈووکیٹ ، انجینئر ارسلان شبیر ، وقار احمد سمیت دیگر نے اہم اجلاس میں کیا ۔

انہوں نے کہا گزشتہ 17سالوں سے سوئی گیس فراہم کیے جانے کا مطالبہ کررہے ہیں نہ تو سوئی گیس فراہم کی گئی ہے اور نہ ہی دیگربنیادی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں جبکہ بدلے میں مہنگے ترین بجلی کے بل بھیج کرعوام کی کمر پر کوڑے برسائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر میں 2300میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے جبکہ ضرورت کی 400میگاواٹ فراہم نہیں کی جارہی نیلم جہلم پراجیکٹ مکمل ہوچکا لیکن نہتے شہریوں سے بجلی بلات میں ناجائز 13قسم کے ٹیکس ڈال کرکھال اتاری جارہی ہے کہ کھلے عام عوام دشمنی ہے ۔

رہنمائوں نے کہا کہ سوئی گیس کی فراہمی 75فیصد باقی تمام شہرمیں نہیں کی گئی بجلی کے مہنگے بلات پانی کی عدم فراہمی ، سیوریج ،صحت کی سہولتیں ہمیں میسر نہیں ہیں ۔جن کے خلاف تحفظ حقوق کمیٹی میرپور سراپا احتجاج ہے ۔ رہنمائوں نے کہاکہ شہری آزادیوں کو غصب کیاجارہاہے ،بولنے، احتجاج کرنے پر پابندیاں لگا کربنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں جوکہ قابل قبول نہیں ہے ۔

رہنمائوں نے کہاکہ احتجاجی کیمپ ہفتے میںایک روز کے لیے معینہ دورانیے کے لیے لگایاجائے گا جو گیس فراہمی منصوبے پرآغاز ہونے تک قائم رہے گا ۔اس میں تمام شہریوں کو شرکت کی دعوت دے رہے ہیں کیونکہ جب تک یہاں کا عام شہری اپنے حقوق کے لیے منظم انداز میں جدوجہد نہیں کرتا اس وقت تک ان جابر قوتوں کو ظلم کی چھوٹ ملی رہے گی اورہمارے حقوق غصب ہوتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :