سعودی خواتین نقاب سے متعلق آسٹریا کے نئے قانون کا احترام کریں ،ْ سعودی وزارت داخلہ

پیر 23 اکتوبر 2017 15:30

سعودی خواتین نقاب سے متعلق آسٹریا کے نئے قانون کا احترام کریں ،ْ سعودی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) سعودی وزارت داخلہ نے آسٹریا سفر کرنے والی سعودی خواتین کو تاکید کی ہے کہ وہ نقاب سے متعلق آسٹریا کے نئے قانون کا احترام کریں۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق آسٹریا نے یکم اکتوبر2017 ء سے پبلک مقامات پر نقاب لینے پر پابندی عائد کردی ہے اور پابندی آسٹریا سمیت وہاں آنے والے تمام ممالک کے سیاحوں پر بھی نافذ کی ہیں۔ آسٹریا میں نافذ کردہ نئے قانوں کے مطابق جو خاتون خلاف ورزی کی مرتکب ہوگی اس کو 150یورو کا جرمانہ جبکہ خلاف ورزی دہرانے پر قید کی سزا بھی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :