سعودی عرب اس وقت قطر سے بات کرنے پر آمادہ نظر نہیں آتا ،ْ امریکی وزیر خارجہ

پیر 23 اکتوبر 2017 15:30

دو حہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان جاری تنازع میں فی الحال مذاکرات شروع ہونے کا امکان نہیں ہے۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن سعودی عرب میں اہم ملاقاتوں کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچے۔ریکس ٹیلرسن نے قطری رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اس وقت دوحا ریاض تنازع پر بات کرنے کیلئے آمادہ نظر نہیں آتا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب اور قطر کے دورے کے بعد بھارت کے علاوہ پاکستان بھی آئیں گے جہاں علاقائی امور پر اہم بات چیت کا امکان ہے۔اس سے قبل سعودی عرب کے دورے کے موقع پر اپنے سعودی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف جنگ اختتام کے قریب ہے اس لئے عراق میں لڑنے والی ایرانی ملیشیا اور غیر ملکی جنگجو واپس چلے جائیں۔ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ عراق کے عوام کو موقع دیا جائے کہ وہ اپنے نظام کو دوبارہ اپنے اختیار میں لے سکیں۔