سعودی عرب،جدہ میں ٹریفک حادثہ ، 3 افراد جاں بحق، 7زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اکتوبر 2017 15:27

سعودی عرب،جدہ میں ٹریفک حادثہ ، 3 افراد جاں بحق، 7زخمی
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق دہ کے ینبع روڈ پر گاڑی الٹنے پرخوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ جس میں 3 افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جدہ ریسکیو ٹیم کے ترجمان احمد ابو زید نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں3 افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو خلیص جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 3کی حالت نازک ہے۔ لاشوں کو سرد خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔