شرجیل میمن کی گرفتاری نے انتقام اور کیٹ واک احتساب کو بے نقاب کر دیا،
تازہ ترین : 1

شرجیل میمن کی گرفتاری نے انتقام اور کیٹ واک احتساب کو بے نقاب کر دیا،

ہم قانون کے پابند ہیں پھر بھی ہمیں ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں،مریم نواز ملکہ کی طرح ریڈ کارپیٹ پر احتساب عدالت آتی ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکر ٹری اطلاعات چوہدری منظور کا شرجیل میمن کی گرفتاری پر رد عمل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکر ٹری اطلاعات چوہدری منظور نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کی گرفتاری نے انتقام اور کیٹ واک احتساب کو بے نقاب کر دیا،ہم قانون کے پابند ہیں پھر بھی ہمیں ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں،مریم نواز ملکہ کی طرح ریڈ کارپیٹ پر احتساب عدالت آتی ہیںپیر کو پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پیپلز پارٹی چوہدری منظور نے کہا کہ شرجیل میمن کی گرفتاری نے انتقام اور کیٹ واک احتساب کو بے نقاب کر دیا, پی پی ہے جو دہایوں سے احتساب کے نام پر انتقام کا شکار ہی, ہم قانون کے پابند ہیں پھر بھی ہمیں ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں ۔

انہوں نے کہا نون لیگ والے کھربوں کی کرپشن کے ریفرنسز باوجود وی آئی پی ہیں, مریم نواز ملکہ کی طرح ریڈ کارپیٹ پر احتساب عدالت آتی ہیں, چودھری منظور نے کہا کیپٹں صفدر کی اختیار نہ ہونے کے باوجود احتساب عدالت ضمانت لے لیتی ہی, شرجیل میمن تحقیقات میں تعاون بھی کرتے ہیں پھر بھی گرفتار ہو جاتے ہیں, ملک میں عملی طور پر دو قوانین نافذ ہیں ,اونچ نیچ اور چھوت اچھوت جیسا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا ایسا لگتا ہے جیسے شریف خاندان برہمن اور باقی شودر ہیں،ادارے یہ رویہ ترک کریں اور سب کے ساتھ یکساں سلوک رواں رکھیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/10/2017 - 15:35:43

اپنی رائے کا اظہار کریں