Live Updates

شہباز شریف کے (ن) لیگ کو ٹیک اوور کرنے سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں،

ٹرپل ون بریگیڈ کو ٹیک اوور کرنے کانہیں کہا، میں سیدھی بات کرتا ہوں، تو سب ناراض ہوجاتے ہیں،اسپورٹس کمپلیکس میں بھی دہشتگردی کا خطرہ ہے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ کی میڈیاسے گفتگو

پیر 23 اکتوبر 2017 15:35

شہباز شریف کے (ن) لیگ کو ٹیک اوور کرنے سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے (ن) لیگ کو ٹیک اوور کرنے سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں، ٹرپل ون بریگیڈ کو ٹیک اوور کرنے کانہیں کہا، میں سیدھی بات کرتا ہوں، تو سب ناراض ہوجاتے ہیں،اسپورٹس کمپلیکس میں بھی دہشتگردی کا خطرہ موجودہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ریاض پیرزادہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کو (ن) لیگ کو ٹیک اوور کرنے سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں،نواز شریف کے بھائی کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کاکہا،ٹرپل ون پر بریگیڈ کے کمانڈر کو پارٹی ٹیک اوو کرنے کا نہیں کہا،شہبازشریف ٹرپل ون بریگیڈ کو کمانڈ کرتے ہیں، تو پھر معزرت کرتا ہوں،سادہ بندہ ہوں ، سیدھی بات کرتاہوں،میں سیدھی بات کرتا ہوں تو سارے ناراض ہوجاتے ہیںِ،اسپورٹس کمپلیکس میں بھی دہشت گردی کا خطرہ ہے،ٹرپل ون بریگیڈکو اسپورٹس کمپلیکس کی سیکیورٹی کی درخواست کی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :