پاکستان بیلاروس سمیت تمام دوست ممالک کیساتھ اپنے تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط کرنا چاہتا ہے،سردار ایاز صادق

پیر 23 اکتوبر 2017 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ پاکستان بیلاروس سمیت تمام دوست ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنا چاہتا ہے،پاکستان اور بیلاروس کے پارلیمانوں کے مابین وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک میں معاشی و اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،پاک۔

(جاری ہے)

چین اقتصادی راہداری سے علاقائی ترقی کو مزید فروغ ملے گا جس سے خطے کے تمام قریبی ممالک بھی مستفیدہونگے۔پیر کو بیلا روس کے سفیر ارمو لووچ انڈری نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی ترقی کے تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیلاروس کے سفیر نے کہابیلاروس کے عوام اور پارلیمنٹ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔