احتجاج طلباء کا جمہوری حق ہے،قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا پر پولیس کا دھاوا افسوس ناک ہے‘ بختاوربھٹو زرداری کا ٹویٹ

پیر 23 اکتوبر 2017 15:35

احتجاج طلباء کا جمہوری حق ہے،قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا پر پولیس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی نے کہا ہے کہ احتجاج طلباء کا جمہوری حق ہے،قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا پر پولیس کا دھاوا افسوس ناک ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو بختاوربھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں کشیدگی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج طلبا کا جمہوری حق ہے،نہتے طلبا پر پولیس کا دھاوا افسوس ناک ہے،واقع میںملوث پولیس اہلکاروں کومعطل کیاجانا چاہیے۔