Live Updates

یہودیوں کے پیسے پر پلنے والے جعلی خان اصل میں ملک پر حملہ آور ہیں، میڈیا سیل بلاول ھائوس

ْبلاول ھائوس کے پڑوسی سکون اور امن سے رہ رہے ہیں ،الزام بازی عمران خان کا پرانا وطیرہ ہے ، اس نے اپنے باپ کے سوا سب پر الزام لگایا،میڈیا سیل بلاول ھائوس کے انچارج سریندر ولاسائی کا عمران خان کے سیہون خطاب پر ردعمل

پیر 23 اکتوبر 2017 15:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) میڈیا سیل بلاول ھائوس کے انچارج سریندر ولاسائی نے کہا ہے کہ یہودیوں کے پیسے پر پلنے والے جعلی خان اصل میں ملک پر حملہ آور ہیں، بلاول ھائوس کے پڑوسی سکون اور امن سے رہ رہے ہیں ،الزام بازی عمران خان کا پرانا وطیرہ ہے ،انہوں نے اپنے باپ کے سوا سب پر الزام لگایا۔

(جاری ہے)

پیر کو پی ٹی آئی چیئر مین کی جانب سے سیہون میں جلسے سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئیمیڈیا سیل بلاول ھائوس کے انچارج سریندر ولاسائی نے کہا کہ یہودیوں کے پیسے پر پلنے والے جعلی خان اصل میں ملک پر حملہ آور ہیں ،پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک و قوم کے لئے جانیں قربان کردیں، بلاول ھائوس کے پڑوسی سکون اور امن سے رہ رہے ہیں ، الزام بازی عمران خان کا پرانا وطیرہ ہے اور اپنے باپ کے سوا سب پر الزام لگایا ، عمران کو سسرال کی طرف سے پاکستان کو بدنام کرنے کا ٹھیکہ ملا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الزام خان کی پی ٹی آئی 2018 تک پی ٹی وی بن جائے گی، پیپلز پارٹی قوم کو نفسیاتی مریضوں کے حوالے نہیں ہونے دے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :