حمزہ میرا چھوٹا بھائی ہے،ہمارا کوئی اختلاف نہیں ،مریم نواز

پیر 23 اکتوبر 2017 15:34

حمزہ میرا چھوٹا بھائی ہے،ہمارا کوئی اختلاف نہیں ،مریم نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) سب سے متحرک ہے، 2018میں بھی نواز شریف وزیراعظم ہوں گے،این اے 120میں ترقیاتی کاموں کی خودنگرانی کررہی ہوں۔حمزہ میرا چھوٹا بھائی ہے،ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہے،شریف خاندان میں اختلاف کی توقع رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی۔

(جاری ہے)

پیر کو مریم نواز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف جو کچھ ہورہا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ (ن)لیگ متحرک ہے، نوازشریف پاکستان آنے کیلئے روانہ ہوچکے ہیں،2018میں ترقیاتی کام بہترین طریقے سے ہوں گے،مسلم لیگ (ن )سب سے متحرک جماعت ہے،حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کررہی ہوں۔حمزہ میرا چھوٹا بھائی ہے،ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہے۔شریف خاندان میں اختلاف کی توقع رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی۔عوام نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔شریف خاندان کے اختلاف کی خبریں 30سال سے سن رہے ہیں۔