سعودی عرب ، ڈوبنے والے 4 سعودی شہریوں کو بچا لیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اکتوبر 2017 15:20

سعودی عرب ، ڈوبنے والے 4 سعودی شہریوں کو بچا لیا گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کےعسیر ریجن میں ساحل پر موجود گارڈز کی ا مدادی ٹیموں نے 4 سعودی شہریوں کو ڈوبنے سے بچالیا۔

(جاری ہے)

سمندر میں پھنسے ہوئے لوگوں نےعسیر ریجن کے القحمہ سیکٹر کی ماتحت ٹیموں سے رجوع کیاکہ انکی کشتی سمندر میں خراب ہوگئی ہے۔ اور وہ چاروں افراد مو ت و حیات کی کشمکش میں ہیں لہذا انکی فوری مدد کی جائے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور چاروں سعودی شہریوں کو بحفاظت ساحل پرمنتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :