ایاوانکا ٹرمپ مدرسے کے طلباء کو کاروبار کے متعلق لیکچر دیں گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اکتوبر 2017 15:12

ایاوانکا ٹرمپ مدرسے کے طلباء کو کاروبار کے متعلق لیکچر دیں گی
حیدر آباد (اردو پوائنٹ ازہ ترین اخبار- 23اکتوبر 2017):ایوانکا ٹرمپ مدرسے کے طلباء کو کاروبار کے متعلق لیکچر دیں گی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست حیدر آباد میں گلوبل انٹر پنیور سمٹ کے نام سے ایک بین الاقوامی ایونٹ ہونے جا رہا ہے ۔یہ ایونٹ حیدر آباد میں موجود امریکی قونصلیٹ ،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور معروف مقا می کاروباری تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں دنیا بھر سے 1000ہزار کے قریب کاروباری شخصیات حصہ لیں گی ۔300نوجوانوں میں سے 18نوجوان ایسے بھی ہوں گے جن کا تعلق مدرسے سے ہوگا ۔مدرسے سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان دن بھر جاری رہنے والی ورکشاپ میں حصہ لیں گے۔اس ورکشاپ کے دوران ایوانکا ٹرمپ کاروباری موضوع پر شرکاء سے خطاب بھی کریں گی ۔مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کے پانچ بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو معروف عالمی کمپنیوں میں انٹرنشپ کے مواقع بھی فراہم کئیے جائیں گے۔