پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں 80 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیخلاف لاہو ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیر 23 اکتوبر 2017 15:29

پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں 80 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیخلاف لاہو ہائیکورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں 80 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے خلاف لاہو ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت کی 56کمپنیوں میں 80ارب روپے کی کرپشن ہوئی، کمپنیوں میں افسران کو لاکھوں روپے تنخواہیں اور مراعات سے نوازا جا رہا ہے لہٰذا عدالت نیب کو پنجاب حکومت کی کمپنیوں کی از سر نو تحقیقات کا حکم جاری کرے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پٹیشن کے فیصلے تک کمپنیوں کو کام سے روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :