لاہور‘خواتین پر تشدد کیخلاف مقدمات کی سماعت کے لیے پہلی خصوصی عدالت قائم

خواتین کے کیسز کے لیے الگ عدالت بننے سے خواتین کو جلد انصاف ملے گا‘ خواتین وکلاء

پیر 23 اکتوبر 2017 15:29

لاہور‘خواتین پر تشدد کیخلاف مقدمات کی سماعت کے لیے پہلی خصوصی عدالت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے پہلی خصوصی عدالت قائم کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی جانب سے پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں تاریخی اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی جانب سے اپنے مالی اثاثوں کو منظر عام پر لانے اور زیرالتواء مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے پنجاب بھر کے اضلاع میں نئے مصالحتی سینٹرز قائم کیے جاچکے ہیں۔

اب سید منصور علی شاہ نے نیا اقدام کرتے ہوئے اب خواتین پر تشدد کے حوالے سے خصوصی عدالت بھی قائم کردی ہے۔چیف جسٹس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مظلوم خواتین نے جسٹس منصور علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ خواتین وکلاء نے چیف جسٹس منصور علی شاہ کے اقدام کو بڑی تبدیلی قرار دیا ہے۔ خواتین وکلاء کا کہنا ہے کہ خواتین کے کیسز کے لیے الگ عدالت بننے سے خواتین کو جلد انصاف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :