کوٹلی‘بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر ڈالا

پولیس نے بیوی کو آشنا سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

پیر 23 اکتوبر 2017 15:27

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر ڈالا ‘پولیس نے بیوی کو آشنا سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل ایس ایچ او تھانہ طاہر ایوب کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کے نمب ڈنہ کے رہائشی نزاکت حسین ولد محمد حسین کی نعش گھر کے صحن سے ملی اس کی ناک پر زخم کا نشان پایا گیا جس پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کر کے تفتیش شروع کی تو شک کی بنیاد پر مقتول کی بیوی گلنازاختر کو حراست میں لے کر تفتیش کی تواس کے موبائیل کے ڈیٹا سے اسرار نامی نوجوان کی آخری کال تھی جس پر اس کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزمہ نے بتایا کے اس کے وہ گذشتہ آٹھ سال سے چوہدری گلاب کے مقان میں رہائش پذیر ہیں گذشتہ روز اس کا خاوند مقتول اس کو بتا کر گیا کے روالپنڈی جا رہا ہو ں جس پر اس نے اسرار کو اپنے گھر بلا لیا اسی دوران اس کا شوہر واپس آ گیا اس نے دروازہ ناک کیا جس پر ہم خاموش ہو گے جس پر مقتول نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا اور ہاتھا پائی کے دوران دونوں نے اس کو دبوچ لیااور اس کا گلا دبا دیا جس سے وہ مر گیا ا طلاعات کے مطابق مقتول کی بیوی اور ملزم کے درمیان ناجائز تعلقات ہونے کی تصدیق بھی ہوئی جس پر پولیس نے ملزمہ کومیڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے ملزمان کے خلافAPC/302/34کے تحت مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی مقتول پانچ بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے -

متعلقہ عنوان :