ن) لیگ نے کارکن نوازی کیلئے این ٹی ایس کو ختم کرکے ایڈھاک سسٹم کو رائج کرلیا‘چوہدری پرویز اشرف

قرباء پروری ، رشوت ، سفارش کیلئے لیگی حکومت نے این ٹی ایس کو ختم کرکے قوم کیساتھ غداری کی ہے‘رہنماء پیپلزپارٹی

پیر 23 اکتوبر 2017 15:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما وسابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف نے کہاہے کہ( ن) لیگ نے کارکن نوازی کیلئے این ٹی ایس کو ختم کرکے ایڈھاک سسٹم کو رائج کرلیا، این ٹی ایس کے تحت کچھ حدتک اداروں کو لائق ، باصلاحیت امیدوار مل رہے تھے ۔اقرباء پروری ، رشوت ، سفارش کیلئے لیگی حکومت نے این ٹی ایس کو ختم کرکے قوم کیساتھ غداری کی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ این ٹی ایس جیسے اقدام سے آزادکشمیر کے پڑھے لکھے ، باصلاحیت نوجوانوں کو شدید نقصان کاسامنا کرنا پڑاہے ۔ پیپلزپارٹی نے اگر اداروں میں این ٹی ایس ختم کرنے کافیصلہ واپس نہ لیاتو حکومت کیخلاف شدید احتجاج کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

چودھری پرویز اشرف کاکہنا تھا کہ ن لیگ نے این ٹی ایس ختم کرکے کرپشن ، رشوت ، سفارش کی راہ ہموار کی ہے ۔

میرٹ کا بول بالا کرنے کانعرہ لگوانے والے 6 ماہ بھی این ٹی ایس کاسامنا نہ کرسکے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں اداروں کی تباہی کاباعث بن چکی ہے ۔ جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ اگر ن لیگ حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیاتو پیپلزپارٹی ان کیخلاف عدالت سے رجوع کریگی ۔

متعلقہ عنوان :