سٹی پولیس گوجرہ کی ٹیم نے دس سال سے مقدمہ قتل کے اشتہاری کو کراچی سے گرفتار کر لیا

پیر 23 اکتوبر 2017 15:22

سٹی پولیس گوجرہ کی ٹیم نے دس سال سے مقدمہ قتل کے اشتہاری کو کراچی سے ..
گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) سٹی پولیس گوجرہ کی ٹیم نے دس سال سے مقدمہ قتل کے اشتہاری کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس گوجرہ کو 2007ء کے درج ایک مقدمہ قتل میں نامزد اشتہاری ملزم سجاد مسیح ساکن 370ج ب گھنیا جو کہ دس سال سے اشتہاری تھا اور پولیس کو انکشاف ہوا کہ وہ ان دنوں کراچی میں مقیم ہے جس کی گرفتاری کے لیے سٹی پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اٖفضل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر کراچی روانہ کردیا جنہوں نے گذشتہ روز ملزم کو اپنی وضع کردا حکمت علی کے تحت گرفتار کر لیا۔

’’این این آئی‘‘کے مطابق پولیس گرفتار اشتہاری کو لے کر آج صبح سوموار کو گوجرہ پہنچ جائے گی۔ڈی پی او توبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او رانا محمد یار اور ان کی ٹیم مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :