گوجرہ‘ پینسرہ ،گوجرہ روڈ پر مسافر بس اور کنٹینر ٹرالہ میںتصادم ‘ایک شخص جاںبحق‘25 سے زائد مسافر شدید زخمی

پیر 23 اکتوبر 2017 15:22

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پینسرہ ،گوجرہ روڈ پر مسافر بس اور کنٹینر ٹرالہ میںتصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جابحق پچیس سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پینسرہ روڈ چک نمبر 363ج ب کے قریب سیالکوٹ چونڈہ سے براستہ گوجرہ صادق آباد جانیوالی مسافر بس نمبر ایم بی اے 77 جس میں مسافر جاوید.ندیم گجرانوالہ عبدالوحید سیالکوٹ ساجدمحمود شاہد منظور رمضان عبدالشید ساکنان دنیاپور مان مسیج 178شاہد ظفر اقبال مظہر 630گ ب تاندیانوالہ عبداللہ وغیرہ دیگر مسافر مردوخواتین سوار تھے بس سامنے سے آنیوالے کنٹینر ٹرالہ نمبر ایل ایکس کے 4922سے اسوقت ٹکراگئی جب اس نے گدھا ریڑھے والے کو بچانا چاہا جس کے نتیجے میں ایک شخص تنویر موقعہ پر جابحق ہوگیا جبکہ دیگر مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔

’’این این آئی ‘‘کے مطابق جن کو فوری طور پر بس کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا گیا اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا جن سے شدید زخمیوں عرفان 49گ ب ظفر اقبال مظہر اقبال محمد رمضان شریفاں بی بی سکنہ فیصل آبادکو مخدوش حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا ہینامعلوم ریڑھے بان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ڈی ایس پی اظہر یعقوب سمیت دیگر انتظامی آفیسران موقع پر پہنچ گئی-

متعلقہ عنوان :