وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور شہید سیف الرحمٰن ہسپتال کے ماسٹر پلان کی منظوری دیدی

پیر 23 اکتوبر 2017 15:15

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور شہید سیف الرحمٰن ..
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال اور شہید سیف الرحمٰن ہسپتال کے ماسٹر پلان کی منظوری دیدی ماسٹر پلان کے تحت 1 ارب 18 کروڑ کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال اور 1ارب 17 کروڑ کی لاگت سے شہید سیف الرحمن جدید ہسپتال تعمیر کیاجائے گا۔

ماسٹر پلان کی منظوری دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ ماسٹر پلان کے تحت تعمیر کئے جانے والے ہسپتالوں میں درکارتمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے گا، ہسپتالوں میں آکسیجن گیس سلنڈرز کی جگہ آکسیجن جنریٹرز کا نظام متعارف کرایا جائے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال تعمیر کئے جائیں۔

(جاری ہے)

توانائی کے متبادل ذرائع کے طورپر سولر سسٹم نصب کیا جائے۔

تعمیرات میں بلڈنگ کوڈ کو یقینی بنایا جائے ماسٹر پلان کے من و عن دونوں ہسپتالوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے اور تعمیرات کے دوران کنسٹلنس باقاعدہ مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ہدایت کی ہے کہ 2020ء تک ماسٹر پلان کے مطابق تعمیرات یقینی بنانے کیلئے ورک پلان مرتب کیا جائے۔ پنجاب حکومت نے شہید سیف الرحمٰسن ہسپتال کی تعمیر کیلئے 60 کروڑ روپے فراہم کئے ہیں صوبائی حکومت کے پاس بھی وسائل کی کمی نہیں ہے متعلقہ ادارے ہسپتالوں کی تعمیرات کو تھری ڈی پریزنٹیشن کے عین مطابق بنائیں۔ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :