وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا پاکستان جیپ موٹر کار ریلی خنجراب ٹاپ کے کامیاب انعقاد ..
تازہ ترین : 1
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا پاکستان جیپ موٹر کار ریلی خنجراب ٹاپ کے کامیاب ..

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا پاکستان جیپ موٹر کار ریلی خنجراب ٹاپ کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے ملک کے 70 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں پاکستان جیپ موٹر کار ریلی خنجراب ٹاپ سے کامیاب انداز میں شروع کرنے اور سکیورٹی کے بھرپورانتظامات یقینی بنانے پر فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹرکاظم نیاز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ملکی سطح پر شروع کئے جانے والے اس میگا ایونٹ کے کامیاب طریقے سے خنجراب ٹاپ سے آغاز کرنے اور شاہراہ قراقرم کے ذریعے اس ریلی کے پرامن طریقے سے گزرنے سے امن اور پیار کا پیغام دنیا کو جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/10/2017 - 15:15:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں