Live Updates

شہباز شریف کی پارٹی قیادت کوٹیک اوور کر لینے کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر قائم ہوں ، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اکتوبر 2017 14:37

شہباز شریف کی پارٹی قیادت کوٹیک اوور کر لینے کے حوالے سے دئیے گئے بیان ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ ازہ ترین اخبار- 23اکتوبر 2017) :مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفا قی وزیرریاض پیرزادہ نے کہا کہ شہباز شریف کی پارٹی قیادت کو ٹیک اوور کر لینے کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر قائم ہوں،نواز شریف کے بھائی کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا کہا اندرا گاندھی کو نہیں ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفا قی وزیرریاض پیرزادہ ان دنوں نواز شریف کی جگہ شہباز شریف کو پارٹی قیادت  ٹیک اوور کرنے کے حوالے سے بیان دینے پر کافی تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ وہ شہباز شریف کی پارٹی قیادت کو اوور ٹیک کر لینے کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر قائم ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے نواز شریف کی قیادت پر حرف نہیں اٹھایا اور انہوں نے نواز شریف کے بھائی کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا کہا تھا اندرا گاندھی کو نہیں ۔اگر شہباز شریف کسی ٹرپل ون برگیڈ کے کمانڈر ہیں تو میں اپنا بیان واپس لیتا ہوں ۔میں آئندہ الیکشن کو مدنظر رکھ کر یہ بیان دیا تھا۔میں نے کبھی کوئی سازش نہیں کی ۔صاف گو اور صاف نیت آدمی ہو ں ، سیدھی بات کرتا ہوں لوگو ں کو برا لگ جاتا ہے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :