فرانس کے جزیرے کورسیکا کے جنگلات میں آگ لگنے سے پانچ ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے جنگلات تباہ

پیر 23 اکتوبر 2017 14:25

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) فرانس کے جزیرے کورسیکا کے جنگلات میں لگی آگ سے پانچ ہزار ایکڑ رقبے پر جنگلات کو تباہ کردیا۔

(جاری ہے)

فرانس کے ہنگامی خدمات کے محکمہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق فائر فائٹرز کی بڑی تعداد آگ بجھانے میں مصروف ہے اور جنگلات کی آگ سے قریبی آبادیوں کو کوئی خطرہ نہیں۔ بیان کے مطابق متاثرہ علاقے میں بارش، درجہ حرارت میں کمی اور ہوا کے رخ میں تبدیلی کے باعث آگ بجھانے میں مدد مل رہی ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ سے 44 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :