گوجرانوالہ میں ڈولفن فورس کو دی جانے والی بائکس میں خامیوں کا انکشاف ، پہلے ہی دن 4بائکس خراب ہو گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اکتوبر 2017 14:19

گوجرانوالہ میں ڈولفن فورس کو دی جانے والی بائکس میں خامیوں کا انکشاف ..
گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ ازہ ترین اخبار- 23اکتوبر 2017):گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ ازہ ترین اخبار- 23اکتوبر 2017):گوجرانوالہ میں ڈولفن فورس کی 4بائکس پہلے ہی دن خراب ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈولفن فورس کو دی جانے والی بائکس میں خرابیوں اور نقائص کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈولفن فورس کے زیر استعمال بائکس میں سے 4بائکس پہلے ہی دن خراب ہو گئیں ۔ہیوی بائکس کی بیٹریوں میں خرابی کا نکشاف ہوا ہے ۔کروڑوں روپوں کے بجٹ سے شروع کی جانے والی ڈولفن فورس کی بائکس کا پہلے ہی دن خراب ہو جانا کافی پریشان کن ہے ۔یاد رہے کہ گوجرانوالہ میں چند دن پہلے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب نے خود ڈولفن فورس کا آغاز کیا تھا۔