بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے حریت رہنماء دیویندر سنگھ کو دوبارہ نئی دہلی طلب کرلیا

پیر 23 اکتوبر 2017 14:21

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ کو ایک بار پھر تفتیش کیلئے نئی دہلی طلب کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر سوشل پیش پارٹی کے سربراہ ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ کو این آئی اے نے رواں سال اگست میں ایک جھوٹے مقدمے میں جموںسے گرفتار کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ دیوینورسنگھ نے جموں سے ٹیلی فون پر ایک میڈیا انٹرویو میں کہاہے کہ ان سے 46 دن تک این آئی اے ہیڈ کوارٹر میں مسلسل پوچھ گچھ جاری رہی اور اب ایک بار پھر این آئی اے نے انہیں نئی دہلی طلب کرلیاہے۔ دیور سنگھ نے کہاکہ ان سے پہلے حریت کانفرنس سے وابستگی کے بارے میں سوالات کئے گئے تھے جن پر انہوںنے بتایا کہ وہ ایک سیاسی کارکن ہیں اور یہ آزادی پسند گروپ کے ساتھ انکی وابستگی کی واحد وجہ ہے ۔ این آئی اے مقبوضہ علاقے میں ستر سے زائد چھاپوں میں ستر سے زائد حریت رہنمائوں ، تاجروں ، فوٹو جرنلسٹس اور دیگر کو گرفتار کیا اور یہ تمام لوگ اب نئی دلی کی تہاڑ جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :