مقبوضہ کشمیر ،ْچوٹیاںکاٹنے میں ملوث مجرموں کی گرفتاری بارے بھارتی فوج کے سربراہ کے بیان کی مذمت

حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کا خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کاا ظہار

پیر 23 اکتوبر 2017 14:18

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حربے ہمیں دبانے کے لیے استعمال کئے جارہے ہیں۔بھارتی جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان گیسو تراشی کے واقعات کوئی چیلنج نہیں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان مجرموںکو پکڑنا ضروری نہیں تو یہ لوگ کشمیری عوام کے غیرت وناموس کی تحفظ کے دعوے پھر کیوں کررہے ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تحریک آزادی حق و صداقت پر مبنی ہے جسے ان ہتھکنڈوں کے ذریعے کمزور نہیں کیاجاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بھارتی فوجی جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان گیسو تراشی کے واقعات کوئی چیلنج نہیں، جبکہ یہ کشمیری عوام کی غیرت کا مسئلہ ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان مجرموںکو پکڑنا ضروری نہیں تو یہ لوگ کشمیری عوام کے غیرت وناموس کی تحفظ کے دعوے پھر کیوں کررہے ہیں۔

مذاکرات کے حوالے سے بھارتی ذمہ داروں کے متضاد بیانات پر انہوںنے کہاکہ ایک جامع مذاکرات کی وکالت کرتا ہے تو دوسرا کہتا ہے کہ مذاکرات کی ضرورت نہیں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ انہوںنے کشمیری نظربندوں کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی پر انہیں سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان قربانیوں کے بدولت ہی ہماری تحریک کو جلا ملتی ہے۔ سیدعلی گیلانی نے کہاکہ ان ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکا نہیں جاسکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے، حق پر مبنی تحریکیں ناکام نہیں ہوتیں بلکہ انہیں دبانے والے ناکام ہوجاتے ہیں۔ حریت چیئرمین نے کہا ہمیں اس دلدل میں پھنسانے والی نیشنل کانفرنس اور اس جیسے دوسرے لوگ ہیں لیکن بدقسمتی ہے کہ کچھ لوگ اب بھی ان کی حمایت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے ہماری جدوجہد مبنی برحق ہے اور اس کے لیے ہم نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے تمام اکائیوں کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں متحرک اور منظم رہ کر عوام کے ساتھ رابطہ رکھیں اورانکا حوصلہ بڑھائیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نواز جماعتیں نوجوانوں کو مختلف جھانسے دے رہی ہیں لیکن ہمیں نوجوانوں میں اسلامی فکرونظر پیدا کرکے تحریکی تقاضوں کو پورا کرنا چاہیے۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال پر سید علی گیلانی کی بروقت رہنمائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ بھارتی پولیس حریت پسندوں کے گھروں پر چھاپے ماررہی ہے اور انہیںتشدد میں ملوث ہونے کا الزام لگاکر گرفتار کررہی ہے۔ اجلاس میں مسلم کانفرنس، تحریک حریت، مسلم ڈیموکریٹک لیگ، تحریک مزاحمت، اسلامک پولیٹکل پارٹی، ماس مومنٹ، کشمیر فریڈم فرنٹ، کشمیر تحریکِ خواتین، پیپلز مومنٹ، انجمن شرعی شیعان، مسلم لیگ، ڈی پی ایم اور پیپلز لیگ کے سربراہوں اور نمائندوں نے شرکت کی۔