نواز شریف کا اچانک دورہ سعودی عرب، سہیل اقبال بھٹی نے تفصیلات بتا دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 اکتوبر 2017 14:08

نواز شریف کا اچانک دورہ سعودی عرب، سہیل اقبال بھٹی نے تفصیلات بتا دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی سہیل بھٹی نے نواز شریف کے اچانک دورہ سعودی عرب کی وجہ بتا دی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کچھ دوست ممالک ان سے خائف ہیں۔ کیونکہ ان کے خلاف پانامہ کی تحقیقات میں کچھ دوست ممالک کی جانب سے فوری طور پر دستاویزات فراہم کی گئیں، جبکہ ایسی معلومات نکلوانا مشکل بات ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی کوشش ہے کہ اس ضمن میں دوست ممالک کی ناراضی بھی دور کی جائے اور آئندہ کے لیے ان کا تعاون بھی حاصل کیا جائے ۔ حالانکہ ایسا ہونا مشکل ہے کیونکہ اب صورتحال مختلف ہے ، پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت میں ان کے خلاف کرپشن سے متعلق کیس چلا ، اور نواز شریف کے پاس اگرچہ کورٹ کو مطمئن کرنے کے لیے وافر وقت موجود تھا لیکن وہ دستاویزات جمع نہیں کروا سکے، اس کے بعد وہ جے آئی ٹی میں بھی نہیں اپنی منی ٹریل پیش نہیں کر سکے۔ اب اگر دوست ممالک کے ساتھ مل کر نواز شریف کوئی این آر او کرنے کی کوشش کریں گے تو عوام سے انہیں وہ پذیرائی نہیں ملے گی۔ سہیل اقبال نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: