بلاول بھٹو کے حالات دیکھ کر یقینا بینظیر بھٹو بھی قبر میں پریشان ہیں ،ارشاد بھٹی ..
تازہ ترین : 1
بلاول بھٹو کے حالات دیکھ کر یقینا بینظیر بھٹو بھی قبر میں پریشان ہیں ..

بلاول بھٹو کے حالات دیکھ کر یقینا بینظیر بھٹو بھی قبر میں پریشان ہیں ،ارشاد بھٹی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اکتوبر2017ء):تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے اپنے حالیہ کالم میں واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقینا بینظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو پارٹی کے حالات یہ نہ ہوتے ،بلاول بھٹو کا وزن زیادہ اور پارٹی ویژن کم ہو رہا ہے دوسری جانب آج کل انہوں نے اپنے انگریزی کو تڑکا لگا کر گلابی اردو بولنے کے لئے زور آزمائی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے کالم میں لکھا کہ بینظیر بھٹو یقینا یہی سوچ رہی ہیں کہ بلاول بھٹو ہماری امیدوں پورا نہیں اتر رہا بلکہ ایسے حالات پیدا کر کے ہماری امیدوں کو بحرالکاہل کی ماند کر رہا ہے ۔

پیپلز پارٹی میں لوگ دن بدن کم ہو رہے ہیں ۔ آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کی وصیت پر بہت محنت کی ہے اگر بلاول بھٹو اس وصیت سے آدھی محنت اپنی پارٹی کے ویژن کے لئے کر لے تو یقینا پارٹی میں دوبارہ سے لوگوں کی شمولیت ہو سکتی ہے ۔ 

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/10/2017 - 14:03:58

اپنی رائے کا اظہار کریں