سینٹ کی قائمہ کمیٹی کااجلاس ،ْ

نشہ کرکے غل غپاڑہ کرنے کی سزا بڑھانے ،ْجادو ٹونے کی روک تھام کے بل منظور

پیر 23 اکتوبر 2017 14:17

سینٹ کی قائمہ کمیٹی کااجلاس ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نشہ کرکے غل غپاڑہ کرنے کی سزا بڑھانے اور جادو ٹونے کی روک تھام کے بل منظور کرلیے۔میڈیا رپور ٹکے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا جس میں جادو ٹونے کی روک تھام کیلئے سینیٹر چوہدری تنویر کا بل منظور کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

چوہدری تنویر نے جب یہ بل پیش کیا تو چیئرمین رحمان ملک نے کہا کہ سرگودھا میں ایک عامل نے مریدوں کو مار دیا تھا اس بل سے شور شرابہ ہوگا کیونکہ اس سے لوگوں کا روزگار جڑا ہوا ہے۔علاوہ ازیں اجلاس کے دوران نشہ کرکے غل غپاڑہ کرنے کی سزا بڑھانے کا بل بھی منظور کرلیا گیا۔ بل کی منظوری کے بعد نشہ کرکے غل غپاڑہ کرنے والے کو 24 گھنٹے قید میں رکھا جائے گا ، اس کے علاوہ اسے 7 دن قید اور 7 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی دی جا سکے گی۔