ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں ،ْ علی رضا عابدی
مہاجر ووٹر ہمیشہ سے ایم کیو ایم پاکستان کیساتھ ہے ،ْ امید ہے الیکشن میں بھی یہی ووٹرز ہمارے ساتھ ہوں گے ،ْ انٹرویو
پیر 23 اکتوبر 2017 14:17
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ فاروق ستار کی جانب سے اس سنگین معاملے پر اس طرح کا سخت بیان دینا اب ضروری ہوگیا تھا، کیونکہ گذشتہ کچھ عرصے سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو فون پر دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ان پر پارٹی کو چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، لہذا فاروق ستار اعلان کرچکے ہیں کہ اب اگر ایسا ہوا تو ہم اجتماعی طور پر صوبائی ،ْ وفاقی اور سینیٹ کی نشستوں سے استعفے دے دیں گے۔
متحدہ رہنما کے مطابق اراکین پر فون کالز کے ذریعے دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ وہ پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں شمولیت اختیار کرلیں تاکہ ان کی مشکلات ختم ہوجائیں۔اس سوال پر کہ حال ہی میں سلمان مجاہد بلوچ کے پارٹی سے اخراج کے پیچھے کیا یہی دباؤ تھا علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ گذشتہ کچھ عرصے سے سلمان مجاہد کی ایسی سرگرمیاں رہی ہیں جن میں وہ متحدہ پاکستان کو بدنام کررہے تھے اور بار بار سمجھانے کے بعد ہی انہیں پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ اس وقت ایم کیو ایم 4 دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ 2018 کے عام انتخابات میں ووٹرز ان کا ساتھ دیں گی رضا علی عابدی نے کہا کہ مہاجر ووٹر ہمیشہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہے اور ہمیں امید ہے کہ الیکشن میں بھی یہی ووٹرز ہمارے ساتھ ہوں گے کیونکہ متحدہ ہی مہاجروں کی اصل آواز ہے۔انھوں نے کہا کہ پی ایس پی تو چاہتی ہے کہ شہر میں مہاجر کا لفظ ہی استعمال نہ کیا جائے لہذا ان سے تو کسی قسم کی توقعات رکھی ہی نہیں جاسکتیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.