جمشید دستی کی کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں مفتی عبدالقوی سے ملاقات ،ْ

معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کااعلان

پیر 23 اکتوبر 2017 14:13

جمشید دستی کی کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں مفتی عبدالقوی سے ملاقات ،ْ
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) ایم این اے جمشید دستی نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں مفتی عبدالقوی سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمشید دستی نے کہا کہ غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کے لئے مفتی عبدالقوی کو اس مقدمہ میں ناجائز پھنسایا گیا ہے۔ قندیل بلوچ نے سستی شہرت کے لئے مفتی قوی کے خلاف سازش کی اور اب انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائوں گا۔

متعلقہ عنوان :