ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی کا عمل مکمل ،ْ

ڈاکٹرز کا چوبیس گھنٹے ہسپتال رکھنے کا فیصلہ انجیو گرافی کے دوران مفتی عبدالقوی کے دل میں سٹنٹ ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑی ،ْ ڈاکٹرز تفتیشی افسر نے کارڈیالوجی ہسپتال کی انتظامیہ سے مفتی عبد القوی کا مکمل چارٹ اورداخلہ سلپ کی مصدقہ کاپی مانگ لی

پیر 23 اکتوبر 2017 14:13

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی کا ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی کا عمل مکمل ہوگیا اور ڈاکٹرز نے ملزم کو مزید 24 گھنٹے اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ قتل میں ملوث مفتی قوی کی انجیو گرافی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ ان کی انجیو گرافی کا فیصلہ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد کیا گیا تھا۔

ڈاکٹرزکے مطابق انجیو گرافی کے دوران مفتی عبدالقوی کے دل میں سٹنٹ ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑی تاہم انہیں مزید 24 گھنٹے ہسپتال میں رکھا جا ئیگا اوران کا علاج ادویات سے کیا جائے گا۔دوسری جانب قندیل بلوچ کیس کے تفتیشی افسر نے کارڈیالوجی ہسپتال کی انتظامیہ سے مفتی عبد القوی کا مکمل چارٹ اورداخلہ سلپ کی مصدقہ کاپی مانگ لی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو مفتی قوی کی انجیوگرافی کا پہلے ہی بتا دیا گیا تھا اور پولیس نے مفتی عبدالقوی کوعدالت لے جانے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کودرخواست دیدی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیوزکے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا اور ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھاجبکہ مفتی قوی پر قندیل کے بھائی کو قتل کیلئے اکسانے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :