غذر اوراس سے ملحقہ علاقوں سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہو گیا ،سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اکتوبر 2017 13:49

غذر(اردو پوائنٹ ازہ ترین اخبار- 23اکتوبر 2017):غذر اور اس سے ملحقہ علاقوں سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہو گیا ،سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے ۔تفصیلات کے مطابق وادی ناران ،کاغان سمیت ملکہ کوہسار مری اور غذر میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے علاقوں کا حسن نکھار دیا ۔

(جاری ہے)

برفباری سے سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے ، سیاحوں کی بڑی تعداد نے ان علاقوں کا رخ کر لیا ہے ۔بالائی علاقوں میں برفباری کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔مقامی آبادی نے سردی سے بچنے کے لیے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔خشک پھلوں کو قہوے کی خوشبو سے علاقے مہک اٹھے ہیں۔برفباری کے شروع ہوتے ہی بالائی علاقوں کی رونقیں بڑھنے لگی ہیں ۔