برازیل، جاپان کے سونامی سے تباہ ہونے والے فوکوشیما شہر کی بحالی کی تشہیر

پیر 23 اکتوبر 2017 13:58

برازیلیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) برازیل میں جاپان کے سونامی سے متاثرہ شہر فٴْوکٴْوشیما کے گورنر اٴْوچی بوری نے 2011 کے جوہری سانحے سے متاثرہ علاقے کی بحالی کی مہم کا آغاز کردیا۔ برازیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابقلاطینی امریکا کے ملک برازیل کے سب سے بڑے شہر ساو پالو میں جاپان کے فٴْوکٴْوشیما شہرکے گورنر نے ایک تقریب کا انعقاد کیا اور شہر کی بحالی کے حوالے سے لوگوں کو اگاہ کیا ۔

تقریب میں جاپانی نژاد برازیلوں سمیت کئی افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اٴْوچی بوری نے کہا کہ فٴْوکٴْوشیما میں پیدا کی جانے والی خوراک کے استعمال میں محفوظ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کے نظام اور دوسرے اقدامات وضع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاول اور سمندری مچھلی استعمال میں محفوط ہیں کیونکہ ان میں تابکاری کی سطح مسلسل دو سالوں سے معیاری حفاظتی سطح سے نیچے پائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے نشاندہی کی کہ مذکورہ علاقے میں 54 ہزار سے زائد افراد ابھی تک عارضی رہائش گاہوں میں مقیم ہیں جبکہ فٴْوکٴْوشیما میں جوہری توانائی پر انحصار نہ کرنے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے کئی طرح کے منصوبے مسلسل شروع کیے جا رہے ہیں۔ تقریب میں شریک ایک برازیلی شخص نے کہا کہ وہ فٴْوکٴْوشیما کی بحالی کی حکمت عملی کے متعلق جاننے کا خواہشمند تھا اور اٴْسے فٴْوکٴْوشیما کے عوام کی سخت محنت کے بارے میں سن کر حیرت ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :