لاہور میں سموگ کی لپیٹ میں،محکمہ تحفظ ماحولیات کی کاروائیاں تیز

شمالی لاہور میں کاروائی فضائی آلودگی پھیلانے اور فضائی قوانین پر عمل نہ کرنے پر 10فیکٹریاں سیل کر دی گئیں

پیر 23 اکتوبر 2017 13:55

لاہور میں سموگ کی لپیٹ میں،محکمہ تحفظ ماحولیات کی کاروائیاں تیز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) صوبائی دارلحکومت سموگ کی لپیٹ میں،محکمہ تحفظ ماحولیات کی کاروائیاں تیز،شمالی لاہور میں کاروائی فضائی آلودگی پھیلانے اور فضائی قوانین پر عمل نہ کرنے پر 10فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات کی خضوصی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم ریاض کی سربراہی میں شمالی لاہور کے علاقہ میں واقع اسٹیل ملز میں کاروائی کی۔

(جاری ہے)

اور فضائی آلودگی کا باعث بننے پر دس ملز کو سیل کر دیاڈپٹی ڈائریکٹر انجم ریاض کا کہنا تھا کہ فضائی آلوگی پھیلانے والے فیکٹری مالکان سے کوئی نرمی نہیں بھرتی جائے گی۔سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی ڈائریکٹر انجم ریاض کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالکان کو بارہا ہدایات جاری کی گئیں۔عمل نہ کرنے پر محکمانہ کاوارئی عمل میں لائی گئی سموگ سے آنکھوں اور سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، احتیاط برتنے کے ساتھ ساتھ فیکٹریوں کو دھواں اور کیمیکل ہوا میں اکٹھا ہونے سے روکنا اشد ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :