فلم ’جڑواں 2‘ نے ’ رئیس ‘ اور ’ ٹوائیلٹ ایک پریم کتھا‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

پیر 23 اکتوبر 2017 13:46

فلم ’جڑواں 2‘ نے ’ رئیس ‘ اور ’ ٹوائیلٹ ایک پریم کتھا‘ کو پیچھے چھوڑ ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلم ’جڑواں 2 ‘ نے باکس آفس پر فلم ’ رئیس ‘ اور ’ ٹوائیلٹ ایک پریم کتھا‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’جڑواں 2 ‘ 29 ستمبر کو ریلیز کی گئی جس نے پہلے ہی ہفتے میں 98.08 کروڑ، دوسرے ہفتے 27.76 کروڑ ، تیسرے ہفتے 11.34 کروڑ اور چوتھے ہفتے میں 63 لاکھ کما کر مجموعی طور پر 137.81 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے، فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ فلم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس فلم نے اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’ رئیس‘ اور اکشے کمار کی فلم ’ ٹوائیلٹ ایک پریم کتھا‘ کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :