فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کے آخری گانے کی عکس بندی شروع

پیر 23 اکتوبر 2017 13:46

فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کے آخری گانے کی عکس بندی شروع
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کے آخری گانے کی عکس بندی شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار علی عباس ظفر نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کے آخری گانے کی عکس بندی یونان میں شروع ہو گئی ہے جبکہ فلم کی عکس بندی آسٹریا اور ٹیرول میں کی گئی ہے، فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :