صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، سکندرشیرپائو

پیر 23 اکتوبر 2017 13:45

صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، سکندرشیرپائو
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبہ او رعوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور اس کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبہ اور عوام سماجی،اقتصادی اور معاشی مشکلات سے دو چارہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارٹی کے پانچویں یوم تاسیس کی تیاریوں کے سلسلے میں کیو ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر قو می وطن پارٹی ضلع چارسدہ کے چیئرمین و رکن صوبائی اسمبلی ارشد خان عمرزئی کے علاوہ ضلعی عہدیدار،ضلعی و تحصیل ممبران اور پارٹی کے دیگر عہدیداران اور کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔اجلاس میں یوم تاسیس کے حوالے سیر حاصل بحث کی گئی اور پارٹی کے پانچویں یوم تاسیس میں بھرپور شرکت کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیدیا گیا۔