ہاکی ورلڈ کپ کا 14واں ایڈیشن اگلے سال بھارت میں منعقد ہوگا

پیر 23 اکتوبر 2017 13:41

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ہاکی ورلڈ کپ کا 14واں ایڈیشن آئندہ برس بھارتی شہر بھوبنیشور میں 28 نومبر سے 16 دسمبر تک کالنگا اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، چین نے پہلی بار ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ جنوبی کوریا 19 برس بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا، چین ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والا 15واں ملک بن گیا، ان سے قبل ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، کینیڈا، انگلینڈ، جرمنی، آئرلینڈ، ملائیشیا، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، پاکستان، اسپین، فرانس اور میزبان بھارت کی بھی جگہ یقینی ہے، میگا ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی اس کی آخری شریک ٹیم کا فیصلہ افریقہ سے ہوگا، جہاں ٹورنامنٹ 22 سے 29 اکتوبر تک شیڈول ہے۔

متعلقہ عنوان :