کاشتکار سرسبززرعی انقلاب لانے کیلئے زرعی بینک کی خدمات سے استفادہ کریں، ترجما ن زرعی ترقیاتی بینک

پیر 23 اکتوبر 2017 13:41

فیصل آباد۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) زرعی ترقیاتی بینک کے ترجمان نے کہاہے کہ کاشتکار فصل ربیع کی زرعی اجناس کی کاشت کے علاوہ ٹریکٹر ، فارم ورکنگ کیپیٹل ، ٹیوب ویل ، ٹربائن ، لائیو سٹاک کیلئے بھی فوری قرضے حاصل کرسکتے ہیں لہٰذا انہیں چاہیے کہ وہ زرعی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کیلئے بینک کی خدمات سے استفادہ کریں تاکہ سرسبز زرعی انقلاب لا کر غذائی خود کفالت کے علاوہ اضافی اجناس برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کاحصول ممکن بنایا جا سکے، زرعی ترقیاتی بینک فیصل آباد کے ذرائع بتایاکہ ان کا بینک حکومتی ہدایات کی روشنی میں کاشتکاروں کو فصل ربیع اور فصل خریف کے علاوہ دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے آسان شرائط پر ون ونڈو آپریشن کے تحت اربوں روپے کے زرعی قرضے جاری کررہاہے ،انہوںنے بتایاکہ رواں سیزن کے دوران بھی قرضوں کی فراہمی بھرپور طریقے سے جاری ہے،زرعی ترقیاتی بینک کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ ون ونڈ آپریشن کے تحت دنیا میں تیز ترین رفتار سے زرعی قرضہ جات کی فراہمی کا عملی نمونہ پیش کررہاہے ۔