ریورس انجینئرنگ اور ویلیوایڈیشن نظام کی تشکیل کیلئے سائنسدانوں کو آگے بڑھنا ہو گا، ماہرین جامعہ زرعیہ

پیر 23 اکتوبر 2017 13:41

فیصل آباد۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے کہاہے کہ ریورس انجینئرنگ اور ویلیوایڈیشن نظام کی تشکیل کیلئے سائنسدانوں کو آگے بڑھنا ہو گا کیونکہ اس طرح جہاں بین الاقوامی سطح پر حلال فوڈ کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کیلئے فوڈ سیفٹی کے ضابطوں کی پاسداری یقینی بنا کر عالمی مارکیٹ میں پاکستان اپنا بھرپور حصہ شامل کر سکتا ہے وہیں حلال فوڈ کے عالمی معیارات اپنا کر اپنی برآمدات میں بھرپور اضافہ بھی یقینی بنانے میں مدد لی جا سکتی ہے،انہوںنے کہاکہ جامعہ زرعیہ جہاں ایک طرف فوڈ ٹیکنالوجسٹ پیدا کر رہی ہے وہیں فوڈ انڈسٹری کیلئے فوڈ انجینئرنگ ڈگری پروگرام کا آغاز کر کے تربیت یافتہ افرادی قوت کو بھی تیار کیاجارہاہے،ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں جہاں ڈیری ٹیکنالوجی، غذائیات کے امتزاج اور فورٹیفائیڈ فوڈ پر کام کیا جا رہا ہے وہیں حلال فوڈ کا تحقیقی مرکز قائم کرنے کیلئے بھی کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں، فوڈ انڈسٹری کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انسٹیٹیوٹ بھرپور مہارت کے حامل سائنسدان تیار کر رہا ہے جنہیں بین الاقوامی اور ملکی فوڈ انڈسٹری میں خدمات سرانجام دینے کے مواقع بھی حاصل ہو رہے ہیں۔