ملک کی بدمعاشیہ کا یوم حساب آ گیا ہے ، سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ میڈیا چینلز بھی رگڑے جائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 اکتوبر 2017 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اب بلدیہ ٹاؤن نے آنا ہے۔ ملک میں ایسا سیاسی خلا شاید ہی کبھی پیدا ہوا ہو ، اب یہاں ان کے مابین پیسوں پر لڑائیاں ہو رہی ہیں۔ آصف کرمانی کہہ رہے ہیں کہ پانامہ کے باقی لوگوں کو بھی سامنے لایا جائے، انہوں نے بھی اسلام قبول کر لیا ہے ۔

زرداری صاحب نے شریف خاندان کو سزا دینے کی بات کی تو کسی کا جوابی بیان نہیں آیا۔ معاملہ یہ ہے ان میں سے کسی نے بھی بچنا نہیں ہے جبکہ ان کا خیال ہے کہ انہوں نے بچ جانا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کے بروکر مارکیٹ میں گھوم رہے ہیں کسی نے بینک کھولا ہوا ہے تو کوئی مارکیٹ کو گرا رہا ہے اور اُتھا رہا ہے۔ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آپ کے ملک کے نظر یات کو بدلا ہے۔

(جاری ہے)

ریاست کے فیصلے چند بزنس ٹائیکون کر رہے ہیں، وہ فیصلہ کر رہے ہیں کہ آئندہ حکومت کس کی ہو گی۔ انہوں نے تو میڈیا چینلز میں بھی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے،اور مخصوص اینکرز کی تنخواہیں رکھی ہوئی ہیں،اینکرز کو پلاٹس، گاڑیاں دی ہوئی ہیں۔ ان سب کا یوم حساب آ گیا ہے۔ نواز شریف کو اب ایک وکیل بھی نہیں مل رہا جو ٹی وی پر بیٹھ کر ان کا دفاع کر سکے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: