اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں سماعت ،ْ

وزیر خزانہ کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی نیب کا رویہ ناقابل برداشت ہے ،ْ میں اپنا احتجاج رکارڈ کرارہا ہوں، مجھے نیب پراسیکیوٹر پر افسوس ہوتا ہے ،ْوکیل اسحاق ڈار آپ مجھ پر ذاتی حملے نہ کریں ،ْ سینئر وکیل سے ایسے حملوں کی توقع نہیں کرتا ،ْ نیب پراسیکیوٹر … آپ گواہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کریں ،ْ وکیل اسحا ق ڈار

پیر 23 اکتوبر 2017 13:28

اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں سماعت ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دور ان گواہ پر جرح کے دور ان اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث اور پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔ پیر کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔

سماعت کے دور ان گواہ پر جرح کے دوران اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان شدید تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ نیب کا رویہ ناقابل برداشت ہے اور میں اپنا احتجاج رکارڈ کرارہا ہوں، مجھے نیب پراسیکیوٹر پر افسوس ہوتا ہے اور سمجھ نہیں آتی یہ کیسے پراسیکیوٹر ہیں، گواہ ماہر ہیں اور سمجھدار بھی تو پھر نیب پراسیکوٹر کیوں بار بار مداخلت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے جواب میں کہ آپ مجھ پر ذاتی حملے نہ کریں اور میں سینئر وکیل سے ایسے حملوں کی توقع نہیں کرتا۔ خواجہ حارث نے نیب پراسکیوٹر سے کہا کہ آپ گواہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کریں ۔ جواب میں عمران شفیق نے کہا کہ گواہ عدالت کے سامنے بیان دے رہا ہے، کیسے اثرانداز ہوسکتاہوں ۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ اچھا اب آپ دونوں نے لڑ لیا ہے تو آگے بڑھیں اور قانونی کارروائی پوری کریں۔