کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس موبائل کے قریب زود دار دھماکہ ،ْ

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 23 اکتوبر 2017 13:28

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس موبائل کے قریب زود دار ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس موبائل کے قریب زود دار دھماکہ ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کی ہزار گنجی سبزی منڈی کے مرکزی دروازے پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جبکہ دھماکا خیز مواد سبزی منڈی کے گیٹ کے قریب رکھا گیا تھا

متعلقہ عنوان :