ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ْزیر حراست ڈاکو ہلاک

ڈاکو نے 2016 میں بینک ڈکیتی کے دوران 2 گارڈ کو قتل کیا تھا

پیر 23 اکتوبر 2017 13:28

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیر حراست ڈاکو ہلاک ہوگیا ،ْڈاکو نے 2016 میں بینک ڈکیتی کے دوران 2 گارڈ کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

زیر حراست ڈاکو سلیم کو پولیس رقم کی برآمدگی کیلئے لے کر جارہی تھی کہ متی تل کے علاقے میں ڈاکو کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے ،ْ زیر حراست ڈاکو سلیم ہلاک ہوگیا ،ْپولیس نے ڈاکو سلیم کی 2016 میں بینک ڈکیتی کی فوٹیج بھی جاری کی جس میں سلیم نے بینک لوٹنے کے دوران 2 سکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :